ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحان میں پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد محمد کیف کو ملا اسٹیٹ فرسٹ رینک

ایس ایس ایل سی امتحان میں پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد محمد کیف کو ملا اسٹیٹ فرسٹ رینک

Thu, 31 May 2018 11:30:03    S.O. News Service

بیلگاوی 31؍مئی (ایس او نیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات میں اسٹیٹ سیکنڈ رینک پانے والے بیلگام کے محمد کیف مُلّا کو پرچوں کی دوبارہ جانچ کے بعد مزید مارکس حاصل ہوئے جس کی وجہ سے وہ اب ریاستی سطح پر اول مقام پر آگیا ہے۔

7مئی کو جو نتائج ظاہر کیے گئے تھے اس میں محمد کیف بیلگام کے سینٹ زیویئرس ہائی اسکول کے طالب علم محمد کیف کو 625میں سے 624مارکس ملے تھے۔اورریاستی سطح پر وہ دوسرے مقام پر تھا۔تمام مضامین میں صد فی صد مارکس حاصل کرنے والے محمد کیف کو صرف سائنس میں 99مارکس ملے تھے۔اس پس منظر میں محمد کیف نے سائنس مضمون کے جوابی پرچے کی نقل حاصل کی تو پتہ چلا کہ ایک سوال کا صحیح ہونے کے باوجود اس میں دو مارکس کی جگہ ایک مارک دیا گیا ہے۔اس کے بعد اس پرچے کی دوبارہ جانچ کی درخواست دی گئی تو محمد کیف کو ایک اضافی مارک مل گیا اور وہ سائنس میں بھی صدفی صد مارکس کے ساتھ 625 مارکس کا حقدار قرار پایا۔اس طرح پہلے سے صد فی صد مارکس لے کر ریاستی فرسٹ رینک پانے والے بنگلورو کے سدرشن اور میسورو کے یشس کے ساتھ محمد کیف بھی تیسرا طالب علم بن گیا جسے اول مقام حاصل ہوا ہے۔محمد کیف کے والد اور والدہ دونوں ہائی اسکول کے ٹیچرز ہیں۔

بیلگاوی ضلع پنچایت کے سی ای او آر رامچندرن نے اس موقع پر کامیاب طالب علم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ محمد کیف کے ریاستی سطح پر او ل مقام حاصل کرنے سے ضلع کے دیگر طلبہ کے اندر بھی نئی امید اور امنگ پیدا ہوگی ۔


Share: